• news

حکمران قدم قدم پر قوم سے جھوٹ بولنے کی لت میں مبتلا ہیں: خرم نواز گنڈاپور


لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران قدم قدم پر قوم سے جھوٹ بولنے کی لت میں مبتلا ہیں۔ 9.7ارب ڈالر کی امداد میں 80فیصد قرضے اور 20فیصد امداد ہے۔ 20فیصد امداد فقط 1.8ارب ڈالر ہے جو یو ایس ایڈ گرانٹس کے تحت ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب میں 16ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ اعلان شدہ امداد اور قرضے فوری نہیں آئندہ 3سالوں میں ملیں گے۔ ڈونر ممالک نے رقوم کے استعمال کی جب سے کڑی شرائط عائد کی ہیں۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کا منہ لٹک گیا ہے۔ ڈونرز نے شرط عائد کی ہے کہ امدادصرف سیلاب سے متاثرہ علاقہ جات میں بحالی کے منصوبہ جات پر شفافیت کے ساتھ خرچ ہو گی اور یہ امداد تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ میں خرچ ہوگی اور ان رقوم کے استعمال کی آن لائن پراگریس رپورٹ مہیا کرنا لازم ہو گا۔ بیرونی دنیا کو سیلاب سے ہونے والی تباہی پر تو اعتماد ہے لیکن حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔ شاید اس کی بڑی وجہ 2005ء میں خوردبرد ہونے والی امداد اور کرپٹ انتظامی انفرسٹرکچر ہے۔ ڈونرز اداروں اور ممالک کی کڑی شرائط بطور ریاست ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن