• news

انجینئرز سٹڈی فورم کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس،اقتصادی حالت کی بہتری کیلئے تجاویز 


لاہور (نیوز رپورٹر) انجینئرز سٹڈی فورم (رجسٹر ڈ تھنک ٹینک)کی ایگزیکٹو کونسل کا ایک ارجنٹ اجلاس میں قومی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کیلئے میاں فضل احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں موجودہ حکومت کی قومی اقتصادی حالت کی بہتری کی کوششوں کو سراہا گیا۔ فورم نے اقتصادی حالت کی بہتری کیلئے مندرجہ ذیل اقدامات کی تجاویز دی ہیں۔1۔برآمدات بڑھانے کیلئے ماہرین کا خصوصی گروپ وفاقی سطح پر بنایا جائے اور عمل درآمد سرعت کے ساتھ کیا جائے تاکہ زر مبادلہ کی پوزیشن بہتر ہواور نئے قرضوں سے نجات ملے۔ 2۔بیرونِ ملک پاکستانیوں سے خصوصی مراعات دے کر اپیل کی جائے کہ وہ ہنڈی کے ذریعے رقوم نہ بھیجیں صرف بینکوں کے ذریعے سے بھیجیں۔ اسی طرح ملک کے اندر ڈالر اکاؤنٹ رکھنے والوں کو خصوصی مرعات دے کر ڈالر حاصل کیے جائیں۔ 3۔فوری طور پر ماہرین کی سربراہی میں صنعت اورزارعت کے شعبوں میں پیداوار بڑھانے کیلئے جدید طریقوں سے فوری اقدامات اور موثر پروگرام وضع کیے جائیں۔ زراعت میں فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے اصلاحات نافذ کی جائیں۔ اس سے مہنگائی کنٹرول ہوگی۔4۔ گیس کمپنیوں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں، بجلی گھروں میں ضیاع اور غیر ضروری نقصانات کم کرنے کیلئے ماہرین کے گروپ بنائے جائیں اور اس کیلئے مؤثر اصلا حاتی پروگرام نافذ کیے جائیں۔ بجلی کے ٹیرف کا سسٹم 60 سالہ پرانا ہے۔ ٹیرف اصل حقیقی اخراجات پر مبنی ہونا چاہیے۔ بجلی کے نرخ مزیدکم ہوسکتے ہیں۔بجلی میں عالمی معیارات کے مطابق ٹیکنیکل نقصانات بھی کم ہوسکتے ہیں۔ 5۔تمام منظور شدہ ترقیاتی کام وقت پر کیے جائیں تاکہ ان کی قیمت میں اضافے نہ ہوں۔ 6۔غیر ضروری طور پر غیر ملکی ماہرین نہ لگائے جائیں۔ مقامی افراد سے کام لیے جائیں تاکہ اخراجات میں بچت ہو۔ 7۔مسابقتی ٹینڈروں کے بغیر منصوبوں پر اخراجات نہ کیے جائیں۔ 8۔ سیلاب سے تباہی کی بحالی کے منصوبے ٹینڈر کی بنیاد پر لگائیں جائیں اس سے کام سستا اور جلد ہوگا۔ 9۔ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے قوانین سخت کیے جائیں اور عمل در آمد موثر بنائے جائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن