• news

صدر یو ایم ٹی کی سیکریٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات،تعلیمی کامیابیوں سے آگاہ کیا


لاہور(نیوز رپورٹر)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے او آئی سی ہیڈ کوارٹرز جدہ میں آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ سے خصوصی ملاقات کی اور اس موقع پر پروفیسر سجاد قمر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ابراہیم مراد نے سیکرٹری جنرل کو یو ایم ٹی کی تعلیمی سرگرمیوں اور اس کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ دونوں فریقین نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، اسلامی یونیورسٹیوں اور او آئی سی کے درمیان کارپوریشن کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔  حسین براہیم طحہ نے ابراہیم مراد کی متحرک قیادت اور وژن کو سراہتے ہوئے یو ایم ٹی کے اقدام کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ OIC کے رکن ممالک کے طلباء بلخصوص کم ترقی یافتہ ممالک کے طلباء کو وظائف فراہم کریگی۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات مسلم ممالک کے نوجوانوں کو اعلیٰ معیاری تعلیم کے حصول میں مدد فراہم کریں گے۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے OIC کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے پرتباک استقبال پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ابراہیم مراد اور سیکرٹری جنرل نے OIC اور یو ایم ٹی کے درمیان ممکنہ تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اسلامی اقدار اور ثقافت کی بہتر تفہیم کو فروغ دینا وقت کہ اہم ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن