• news

روڈاصنعتی زون کی آلودگی کے اثرات کی نگرانی،کنٹرول کرنے کے اقدامات


لاہور(نیوز رپورٹر)روڈاصنعتی زون کی آلودگی کے خلاف اقدامات جاری۔مروجہ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے روڈا نے اپنی علاقائی حدود میں آلودگی کے اثرات کی نگرانی، کنٹرول اور ان کو کم کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ شروع کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق،روڈا انڈسٹریل زون 1 میں جامع اقدامات شروع کیے گئے ہیں جہاں ایک طرف ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے سروے جاری ہے اور دوسری طرف ماحولیاتی انحطاط کے مسائل سے نمٹنے کیلئے اقدامات تجویز کیے جا رہے ہیں۔ اس مشق کے نتیجے میں شہر کی سموگ میں کردار ادا کرنے والے عوامل کو کم کیا جائے گا جو دوسری صورت میں گاڑیوں کے بے لگام استعمال، فضا میں پیٹرو کیمیکل کے دھوئیں کے خارج ہونے سے بڑھ رہے ہیں۔ روڈا موجودہ صنعتوں کو EPA سے ماحولیاتی این او سی حاصل کرنے میں بھی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، روڈانے اپنے صنعتی علاقے کے فیز 1 میں سیوریج بچھانے اور سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔ علاوہ ازیں، بہتر ڈیزائن کی وضاحت اور اندرونی مواصلاتی شریانوں کو جوڑنے کیلئے 80 فٹ چوڑا اور 35 فٹ لمبا ایک داخلی گیٹ بنایا جا رہا ہے۔ اختتام میں راوی انڈسٹریل سٹیٹ ایسوسی ایشن نے علاقے کے آپریشنل اور ماحولیاتی ماحول کو بہتر بنانے میں روڈا کی کوششوں کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن