• news

نفرتوں کی سیاست ، قرضوں نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں:خالد حبیب الٰہی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی صدرممتاز قانون دان میاں خالد حبیب الٰہی ایڈوکیٹ مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان کے سینئر رہنما میاں غلام شبیر قادری ایوب خان ایڈووکیٹ پروفیسر عبدالجبار قریشی، سید عاشق حسین بخاری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نفرتوں کی سیاست اور قرضوں کی معیشت نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔ مذاکرات کے ذریعے ملکی سیاسی ومعاشی مسائل حل کیے جائیں۔ اسوۂ رسولؐ پر عمل کر کے ہی ملک سے غربت جہالت اور روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی، معاشی وسیاسی استحکام کیلئے انقلاب نظام مصطفیؐ کی اشد ضرورت ہے کیونکہ نفرتوں کی سیاست اور قرضوں کی معیشت نے ملک کا برا حال کر دیا ہے۔ پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے جن کیلئے پینے کا صاف پانی صحت کیلئے ادویات تعلیم کیلئے یکساں مواقع میسر نہیں۔ خوشحالی کا تصور صرف اشرافیہ تک ہی محدودہے۔ سیاسی اور معاشی مساوات قائم کیے بغیر خوشحالی اور ترقی کا تصور ناممکن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن