سیدنا صدیق اکبرؓ کی سیرت انسانیت کیلئے نصاب زندگی ہے:سید محفوظ مشہدی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان سواداعظم کے مرکزی صدر پیر سید محفوظ مشہدی نے کہاکہ ہے کہ سیدنا صدیق اکبرؓ کاسیرت وکردارانسانیت کیلئے نصاب زندگی ہے۔ حضرت ابوبکر صدیق نے اپنے عہدِ خلافت میں لشکر اسامہ کی روانگی، فتنہ ارتداد، منکرین زکوٰۃ اور جھوٹے نبیوں کی سرکوبی کیلئے مثالی فیصلے صادر فرمائے۔ آپؓ کی دینی ومذہبی خدمات تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک فدایان ختم نبوت پاکستان و جمعیت علما پاکستان سواداعظم کے زیراہتمام جامعہ اکبریہ کوٹلی میانی شریف میں عظیم الشان یوم سیدنا صدیق اکبرؓ اور سیدہ کائنات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر سید واجدگیلانی نے اپنے استقبالہ خطبہ میں کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی خدمت دین کا سفر جاری رکھیں گے۔