• news

علی عنان قمر کاشہر کی صفائی کو  برقرار رکھنے کیلئے رائوی ٹائون کا دورہ،100 فیصد حاضری پر شاباش


لاہور(خبرنگار)سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کی جانب سے شہر کی صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری ہے۔صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے راوی ٹاؤن کا دورہ کیا۔ورکرز کی 100 فیصد حاضری اور بہترین صفائی انتظامات پر ٹاؤن منیجر رانا معاز اور سعد طلال کو شاباش دی۔علی عنان قمر نے دہلی دروازہ اور اندرون لاہور میں جاری تھری بن ماڈل پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا۔سینٹری ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے اچھا کام کرنے پر شاباش دی اوردل لگا کر کام کرتے رہنے کی ہدایت کی۔ جبکہ منیجرز کو تھری بن پراجیکٹ پر کام کرنے والے ورکرز میں کیش انعام دینے اور مٹھائی تقسیم کرنے کی تاکید بھی کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن