• news

پی ٹی آئی کے دورہ اقتدار میں ملک و قوم کیساتھ دشمنوںجیسا سلوک کیا گیا:خالد جوئیہ 


کاہنہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آٖ ف جھیڈونے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دورہ اقتدار میں ملک و قوم کے ساتھ دشمنوںجیسا سلوک کیا گیا۔ عمران نیازی نے کھربوں روپے قرضوں کا بوجھ پاکستانی عوام پر ڈال دیا جسکی وجہ سے مہنگائی کا طوفان کھڑا ہو گیا۔ قرضوں کی وجہ سے ایک سال ہونے کو آیا لیکن ملک اپنے پائوں پر کھڑا نہ ہو سکا۔ موجودہ حکومت اگر مشکل فیصلے کرے تو مہنگائی کا طوفان جو پہلے ہی بے قابو ہے مزید تباہی لا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن