• news

سبطین خان سے پی ٹی آئی کے وفد کی ملاقات ،حکومت کو سرپرائز دینے پر شاباش


لاہور(خصوصی نامہ نگار) سپیکر محمد سبطین خان سے پی ٹی آئی کے ڈویژنل کورآڈینیٹر نے اسمبلی میں ملاقات کی۔ملاقات میں میاں محمود الرشید، سردار حسنین بہادر، سید علی عباس شاہ، چوہدری اخلاق، انصر مجید، فرخ مانیکا،خیال کاسترو، چودھری سمیع اللّٰہ اور ڈاکٹر اختر ملک موجود تھے۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سپیکر محمد سبطین خان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا۔ ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔ اراکین نے کروڑوں کی آفرز اور دھمکیوں کو بالائے طاق رکھا اور عمران خان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بحرانوں کا حل شفاف الیکشن اور مضبوط حکومت ہے جو عوامی مینڈیٹ سے آئے۔

ای پیپر-دی نیشن