• news

 شہبازشریف کے خلاف اعتماد کا ووٹ لینے کی تحریک کی راہیں عملا ًمسدود 


اسلام آباد (رپورٹ، رانا فرحان اسلم) وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کا ووٹ لینے کی تحریک کی راہیں عملًا مسدود ہوگئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے 35اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر کے حکومتی اتحاد کی سیاسی بساط نے بازی الٹ دی ہے۔ اتحادی حکومت اور وزیراعظم سیف زون میں ہیں۔ عمران خان کی وقت سے پہلے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کی تحریک لانے کے اعلان پر حکومت نے جوابی حکمت عملی اختیار کرتے تحریک انصاف کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔  342کے ایوان میں استعفوں کی منظوری کے بعد 35 نشستیں خالی جبکہ سات نشستوں پر ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کی فتح کا نوٹیفکیشن نہ ہوا۔ میانوالی کی سیٹ سے خان نااہل، شکور شاد اور میاں سومرو کی نشستیں بھی خالی ہیں جس کے بعد ایوان میں 296اراکین موجود ہیں جبکہ تحریک انصاف کے 81 اراکین کے استعفٰے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس منظوری کے منتظر ہیں۔
 سیاسی بساط

ای پیپر-دی نیشن