حکومت جو نہیں کرنا چاہتی وہ کرنا پڑیگا:مفتاح اسماعیل
کراچی(این این آئی)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت جو نہیں کرنا چاہ رہی انہیں وہ چیزیں کرنا پڑیں گی۔حکومت نے مدت پوری کرنی ہے تو مشکل اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام لانا ضروری ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عمران خان کے جانے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام لیا تو مشکلات ہوئیں، ہم اسی پٹڑی پرچلتے تو مشکلات کم ہوجاتیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں گورننس کا میکنزم ٹھیک نہیں ہے، پاکستان میں کوئی بھی حکمران اپنا حق ادا نہیں کرسکا۔سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ اس وقت ڈالرز کی ڈیمانڈ زیادہ ہے، پاکستان اس وقت لوگ پلاٹ کی جگہ ڈالرز خرید رہے ہیں۔ معیشت ٹھیک ہونے تک ڈالرکی ڈیمانڈ رہے گی، پاکستانی اس وقت اسٹورآف ویلیو میں بھی ڈالرزخرید رہے ہیں، ڈالرز کو مارکیٹ ریٹ پر چلنے دیاجائے تو آسانی ہوجائے گی۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ میری سلیمان شہباز سے طویل رفاقت ہے، سلیمان شہباز کے ٹویٹ پر افسوس ہوا۔ توقع نہیں تھی کہ سلیمان شہبازایسی بات کریں گے۔