• news

نوجوانوں کے ذریعے  ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں: احسن اقبال 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری ہے نوجوانوں کو باشعور بنایا جائے، ہم  نوجوانوں کے ذریعے ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں  تقریب سے خطاب  میں  کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سینٹر 2016 میں بنا تھا، ہم اس سینٹر سے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو آگے لے کر چلے، 2017 میں چار نیشنل انکیوبیشن سینٹرز قائم کئے گئے، یونیورسٹیز کی لیب کو ان  سینٹرز سے منسلک کیا گیا، یہ سینٹرز پاکستان کو تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔ انہوں کہاکہ ملک میں  تھری جی، فور جی،  پالیسیاں   دے کر گئے ہیں، نوجوان ان سینٹرز سے اپنے لیے روزگار کے مواقع بھی نکال رہے ہیں، ہم سے پیچھے رہنے والے ممالک ہم سے آگے نکل گئے، اس کی وجہ پالیسیوں کا تسلسل اور سیاسی استحکام ہے، بھارت میں کسی جماعت نے 10 سال سے کم حکومت نہیں کی، ملایشیا، سنگاپور، بھارت، بنگلادیش میں بھی پالیسیوں کا تسلسل ہے، پچھلے 25 سالوں میں پاکستان نے سیاسی عدم استحکام دیکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن