دس منٹ کی سی ٹی سکین سے بلڈ پریشر کی عام وجہ اور علاج میں کامیابی
کیمبرج (نیٹ نیوز) انسانی جسم میں ہارمون کے بعض غدود کی سرگرمی سے مستقل بلڈ پریشر کا عارضہ لاحق رہتا ہے۔ اب برطانوی ماہرین نے صرف 10 منٹ کے سی ٹی سکین سے ان غدود کی شناخت اور علاج کا بالکل نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔
کوئن میری ہسپتال، جامعہ کیمبرج اور بارٹس ہسپتال کے ڈاکٹرون نے ایک نئی قسم کا سٹی ٹی سکین وضع کیا ہے جو ہارمون کے غدود پر بڑھنے والے ریشوں پر روشنی پھینک سکتا ہے اور پھر انہیں نکال باہر کر کے بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر) کا علاج کیا جا سکتا ہے۔