• news

جاپانی کمپنی نے نوڈلز کا ذائقہ  بتانے والا پہلا برقی نظام تیارکر لیا


ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپان کی ایک کمپنی نے دنیا کا پہلا برقی آلہ بنایا ہے جو ایک قسم کے نوڈلز کا ذائقہ بتاسکتا ہے۔ یہ برقی نظام سوبا نامی نوڈلز کے مزیدار ہونے یا نہ ہونے کے متعلق آگاہ کرسکتا ہے۔ یہ میتھی کے ذائقے والے نوڈلز ہوتے ہیں۔

 مقامی کمپنی نے ایک زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے ذائقہ شناخت کرنے والا نظام بنایا ہے۔ اعلیٰ ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کے ایک حصے میں دو گرام نوڈلز رکھے جاتے ہیں۔ پھر اس پر بالائے بنفشی ( الٹراوائلٹ) ایل ای ڈی کی روشنی ڈالی جاتی ہے۔ اس کے اندرکا نظام نوڈلز میں پروٹین، فاسفولائپڈز اور ذائقے کی تشکیل کرنے والے دیگر اجزا کا اندازہ لگاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن