پاکستانی سیمنٹ کی دوسری کھیپ امریکا چلی گئی
کراچی (نیٹ نیوز) پاکستانی سیمنٹ کی دوسری کھیپ امریکا روانہ کر دی گئی۔ سینتیس ہزار 500 ٹن سمینٹ 60 ڈالر فی ٹن کے حساب سے 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان سال میں ساڑھے 6 کروڑ ٹن سیمنٹ پیدا کر سکتا ہے۔
ملکی کھپت ساڑھے 4 کروڑ ٹن ہے۔ اضافی 2 کروڑ ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے۔