• news

سواتی کے فارم ہاؤس  پر آپریشن، سی ڈی اے  توہین عدالت  نوٹس کی استدعا مسترد 


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی  کے فارم ہاؤس پر سی ڈی اے  آپریشن اور نوٹس سے متعلق طاہرہ سواتی  کی جانب سے سی ڈی اے حکام کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست میں فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ یکجا کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا ہے کہ ابھی صرف نوٹس کرکے جواب مانگ رہے ہیں اور درخواست کو یکجا کر دیتے ہیں۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواستگزار کی جانب سے علی نواز کھرل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کہاکہ آپ جس ایشو پر توہین عدالت کیلئے آئے ہیں وہ نہ آپ کی استدعا تھی، نہ کورٹ نے ایسے کوئی آرڈر کیے،آپ نے کہا تھا کہ تعمیرات گرانے سے فریقین کو روکا جائے، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت 6 مارچ تک کیلئے ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن