پشاور ہائیکورٹ بار کا لطیف آفریدی قتل کا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ
پشاور(این این آئی)پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کا کیس لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ِاس ضمن میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لطیف آفریدی کیس کے لیے وکلاء کی ٹیم قائم کر دی ہے۔وکلا کی ٹیم میں عبدالفیاض، حسین علی، بیرسٹر عامر چمکنی او راسفند یار شامل ہیں۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق وکلاء کی ٹیم ٹرائل کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک کیس کی پیروی کرے گی۔