• news

اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کا کیس، وفاقی حکومت نے جواب کے لئے مہلت مانگ لی 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے راجہ ریاض کو بطور اپوزیشن لیڈر عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت، سپیکر قومی اسمبلی اور ایڈووکیٹ جنرل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔ جسٹس رضا قریشی نے عدالت آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ انتہائی اہم ہے۔ راجہ ریاض ڈمی اپوزیشن لیڈر ہیں۔ راجہ ریاض حکمران جماعت سے پارٹی ٹکٹ لینے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن