حکومت بریسٹ کینسر، امراض قلب سے متعلق آگاہی مہم شروع کرے: سپریم کورٹ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے موقع پر دونوں امراض سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے بچاؤ کی آگاہی مہم پر حکومت سے ہدایات لینے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا صوبہ بلوچستان اور سندھ نے اس ضمن میں رپورٹ جمع کرادی ہے، جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ڈریپ وفاق کا ادارہ ہے، وفاقی حکومت دونوں امراض سے متعلق آگاہی مہم چلائے۔