• news

بھارتی گجرات قتل عام‘ ہندو انتہا پسندی پر سیریز: بھارت میں بی بی سی پر تنقید


لندن‘ نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق سیریز ’’انڈیا دی مودی کوئسچن‘‘ کے ساتھ ہی زیر عتاب آگیا ہے۔ سیریز میں زیرتسلط جموں و کشمیر، بھارتی مسلمانوں، گجرات قتل عام، ہندو انتہا پسندی اور دیگر عوامل کا جائزہ لیا ہے گیا۔ جس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے طرف سے بی بی سی پر لفظی گولہ باری شروع کردی گئی۔ رپورٹ میں گجرات کے قصائی، بھارتی ہٹلر مودی کی اصل حقیقت کا کھوج لگانے کی کوشش کی ہے۔ سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ نریندر مودی دنیا کی بڑی جمہوریت کے رہنما، دو بار منتخب بھارتی وزیراعظم، طاقتور شخص ہیں، مغرب نریندر مودی کو چین کے خلاف مضبوط مہرہ، امریکا، برطانیہ کا اہم اتحادی سمجھتا ہے۔ یہ سلسلہ وار سیریز الزامات کے پس پردہ حقائق کی تحقیقات کرے گی۔ یہ مودی کی سیاست سے متعلق مختلف سوالات کی پس پردہ حقیقت جاننے کی کوشش ہے اور اس کا مقصد بھارتی بڑی مذہبی اقلیت سے سلوک، انتہاپسند ہندوؤں کے مسلمانوں کے قتل عام کے بارے میں سچ کا کھوج لگانا ہے۔ اسی طرح مودی کا ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگ سے تعلق، بھارتیہ جنتا پارٹی میں ابھرنے کا جائزہ لینا مقصد ہے۔ نشریاتی ادارے کے مطابق اس سیریز کے ذریعے گجرات کی ریاست کا وزیراعلیٰ بننا، 2002ء کے فسادات، ہزاروں کا مارا جانا، متنازعہ نکات کی حقیقت جاننا ہے۔ جبکہ مودی کا بھارت کے غیرقانونی قبضہ والے کشمیر پر شب خون مارنا، آرٹیکل 370 کا خاتمہ، شہریت قانون کی جانچ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن