وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس، پانچ سالہ بزنس پلان کا جائزہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت وزارت ریلوے میں اجلاس ہوا۔ وزیر ریلوے نے ظفر زمان رانجھا، سیکرٹری/چیئرمین ریلوے کی شاندار خدمات کو سراہا۔ اجلاس میں ریلوے کے پانچ سالہ بزنس پلان کا بھی جائزہ لیا گیا جو سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش کیا جائے گا۔ گوادر میں پاکستان ریلوے کے دفتر کے قیام کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر نے ریلوے ٹریک پر انجینئرنگ رکا وٹیں ہٹانے کے لیے ایکشن پلان طلب کر لیا۔