پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں بھرپور کردار ادا کر رہا: شیری رحمان
اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلیوں کے اسباب میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن اس کے باوجود اس نے سیلاب جیسی آفات کی تباہ کاریوں کی صورت میں بھاری قیمت ادا کی ہے، یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس سے مشترکہ کوششوں کے ذریعے نمٹنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایک بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے جبکہ پاکستان اس سے شدید متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بہت سنگین نوعیت کے ہیں۔ جنیوا میں عالمی برادری نے پاکستان کی آواز پر اس کا بھرپور ساتھ دیا جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
شیری رحمان