میرے جعلی اکا¶نٹ سے عمران کے خلاف ٹویٹ ہوئے: بشریٰ انصاری ‘ایف آئی اے کو شکایت
کراچی (نیٹ نیوز) اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر ان کے نام سے چلنے والے جعلی اکاو¿نٹس کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل پہنچ گئیں۔ بشریٰ انصاری نے کراچی میں ایف آئی اے کے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے نام سے چلنے والے پیجز اور اکاو¿نٹس کے خلاف درخواست جمع کرا دی۔ اداکارہ نے کہا ٹوئٹر پر میرے نام سے 10 سے زائد جعلی اکاو¿نٹس چل رہے ہیں۔ میرے جعلی ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے عمران خان کے خلاف ٹویٹ ہوئے۔
بشریٰ انصاری