جڑانوالہ: ڈاکوؤں نے آٹے کے تھیلے کیلئے نوجوان کو گولی مار دی
جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) حالات کی ستم ظریفی! قطار میں لگ کر آٹا حاصل کرنے والے نوجوان کو ڈاکوؤں نے گولی مار کر آٹے کا تھیلا چھین لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملک پور ٹوریاں ضلع ننکانہ صاحب کا رہائشی اشرف 40 سالہ صوفی دی کوٹھی 644گ ب تھانہ صدر جڑانوالہ قطار میں لگ کر دو گھنٹے کے بعد آٹا لیکر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ راستہ میں نا معلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسے روک لیا اور مزاحمت کرنے پر گولی مار کر شدید زخمی کر ڈالا اور آٹے کا تھیلا بھی چھین کر لے گئے۔