میونسپل سروسز مسائل حل کیلئے اہم سنگ میل ہوگا:کمشنر گوجرانوالہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کمشنر غلام فرید نے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈکمپنی( پی ایم ڈی ایف سی) کے تحت جاری 216 ملین ڈالرکے ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کے ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ورلڈ بنک اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے کامونکی اور ڈسکہ میںمیونسپل سروسز کی موجودہ دستیاب سہولیات میں بہتری اور دائرہ کار میں اضافے کا پروگرام عوام کو درپیش مسائل کے حل میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ پروگرام کے تحت شروع کئے جانے والے منصوبوں کے ذریعے سیوریج،واٹر سپلائی،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،سٹریٹ لائٹس،پارکس کی بہتری اور بحالی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر‘ ڈی سی سیالکوٹ عبداللہ خرم نیازی ‘ ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی سید زاہد عزیز‘ ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر افتخار رسول ‘ ریجنل پروگرام کوارڈی نیٹر عظیم قدیر اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔