عمران خان نے پاکستان کی سیاست کو خطرناک کردیا: غلام دستگیر خان
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری بڑا سرپرائز ہے۔ عمران خان نے پاکستان کی سیاست کو گندہ اور خطرناک کردیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس اراکین اسمبلی کی تعداد پوری ہے اور حکومتی اتحادیوں کو بھی وزیر اعظم پر مکمل اعتماد ہے۔ عمران خان کی قومی اسمبلی میں خریدوفروخت کی سیاست کو ناکامی ہوگی۔وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ تحریک انصاف کے مستعفی اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد استعفے واپس لینے کیلئے تیار ہے۔ عمران خان نے ذاتی انا اور تسکین کیلئے پنجاب اور خیبر پی کے کی اسمبلیاں تڑوادی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے کیا۔ اس موقع پر شیخ ثروت اکرام، نعمان بٹ، شہباز خان، عمران قیوم بٹ، ارشاد پپو مٹھائی والا ودیگر بھی موجود تھے۔