• news

وطن عزیزپاکستان پر بددیانت ٹولہ مسلط ہے :کلیم اللہ خان


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنماوامیدوارپی پی 64 خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے ملک پربددیانت ٹولہ مسلط ہے جو کہ مسلسل غریب عوام کاخون چوس رہا ہے آٹھ ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کردیا ہے،تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کا عوام تک پیغام پہنچانے میں دن رات مصروف عمل ہیں، تحریک انصاف نے پورے ملک میں نہ صرف ڈیلیور کیابلکہ حالات مشکل ترین ہونے کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو سنبھالا دیا، عمران خان ملک کو بحرانوں اور مسائل کے بھنور سے نکالیں گے،وہ وقت دور نہیں جب الیکشن ہونگے اور تحریک انصاف عوامی طاقت سے دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن