گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن یونین کونسلز کی تعداد بڑھا کر 84 کر دی گئی
ایمن آباد (میاں طارق فیض) پنجاب میں صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ بلدیاتی ایکٹ 2022 کے تحت پنجاب کی 11 بڑی میونسپل کارپوریشنز کو میٹروپولیٹن کارپوریشنز کا درجہ دے دیا گیا گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن جو کہ 73 یونین کونسلز پر مشتمل تھی کی تعداد کو بڑھا کر 84 کر دیا گیا اور لدھیوالا وڑائچ ٹاون کمیٹی اور ایمن آباد کو ضم کر کے میٹرو پولیٹین کارپوریشن کا درجہ دے دیا گیا۔نئے بلدیاتی قانون کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن میں تعینات چیف کارپوریشن افسر گریڈ 20 کا ہو گا اس کے علاوہ دیگر افسروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا نئے بلدیاتی قانون کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کمشنر اور ضلع کونسلز میں ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر ہوں گے ۔