• news

کراچی بلدیاتی انتخابات ،سندھ پیپلزپارٹی کا گڑھ ثابت ہوا:طارق نوید


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر رہنماپاکستان پیپلز پارٹی خواجہ طارق نوید لون ،ممبر پنجاب کونسل پی پی پی مسرت جاوید خلجی،ممبر پنجاب کونسل پی پی پی خالد اسلام ڈار،انجینئر خواجہ ایازنوید لون اور خواجہ ابراہیم نوید لون نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کرکے ایک بار پھرثابت کردیا ہے کہ سندھ پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے،کراچی کی ترقی کی نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ جیالوں کو شکست دینا مشکل نہیں نا ممکن ہے۔کراچی کا میئر پی پی پی کا جیالا ہی ہوگا ، تحریک انصاف کے جھوٹے بیانئے کو سندھ کی غیور عوام نے مسترد کر دیااور عملی شعور کا مظاہرہ کیا ہے کراچی کی عوام نے دھاندلی کی پیداوارپی ٹی آئی کے جھوٹے پلندے پر مشتمل سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن