عمران خان کو گرفتار کرنیکی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی:ارقم خان
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں محمد ارقم خان‘سابق ایم این اے چوہدری بلال اعجازاور سابق ضلعی صدر رانا نعیم الرحمن خاںنے کہا ہے کہ رانا ثناء کی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنیکی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔پی ٹی آئی سے گھبرائی ہوئی نااہل وفاقی حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔