• news

 جامعہ اشرفیہ کے علماء کا حافظ ادریس  کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانازبیرحسن،پروفیسر مولانا محمدیوسف خان اورمولانامجیب الرحمن نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء حافظ محمد ادریس کی ہمشیرہ کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقیہ پرہیزگار اور نیک سیرت خاتون تھیں ۔انہوں نے مرحومہ کیلئے مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن