حکمران طبقہ کشکول پکڑ کر بھیک مانگ رہا ہے، طاہر ڈوگر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان کو چندسیاسی خاندانوں نے لوٹ مار کی چرا گا ہ بنا رکھی ہیں۔ حکمران طبقہ کشکول پکڑ کر ملک ملک بھیک مانگ رہا ہے ۔آٹا،چینی،گھی،دالیں اور خوردو نوش کی عام اشیاء غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔