• news

ہیڈوارڈر کی ریٹائرمنٹ پر تقریب 


لاہور(خبرنگار)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کی جانب سے ہیڈ وارڈر ارشد علی کی محکمہ سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا آئی جی جیل خانہ جات نے ارشد علی کی محکمہ کے لئے 33 سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ کے ساتھ ساتھ گلدستے ، قرآن پاک ، جائے نماز اور سوٹ جیسے تحائف سے بھی نوازا ہے،آئی جی جیل خانہ جات نے ریٹائر ہونے والے اہلکار کو اپنی گاڑی میںرخصت کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن