• news

توشہ خانہ کیس، عمران نااہلی کیخلاف درخواست مرکزی کیس سے منسلک  


 اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی فیصلہ کے خلاف دائر پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست مرکزی کیس کے ساتھ منسلک کر دی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے علی ظفر ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور کہاکہ یہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں بھی زیر التوا ہے اس لیے پٹیشن واپس لینا چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ آج صرف پٹیشن واپسی کی متفرق درخواست سماعت کے لیے فکس ہے۔ آپ کی مرکزی پٹیشن 25 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر ہے،آپ کو اسی روز سن کر پٹیشن واپسی کی درخواست پر فیصلہ کریں گے۔
توشہ خانہ

ای پیپر-دی نیشن