چاہتا ہوں پرویز الہی ق لیگ میں ہی رہیں ایم پی ایز خط سے معاملہ خراب ہوا شجاعت
گجرات (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات بھی وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے۔ فوری انتخابات کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ تمام جماعتیںمعاشی بحالی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر مل بیٹھ کر فیصلے کریں۔ معاشی بحالی کی مشترکہ کانفرنس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں۔ انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی کو (ق) لیگ سے نکالنے کا ارادہ نہیں ہے۔ شوکاز نوٹسز صرف ان کے غلط اقدام کو روکنے کیلئے دیئے ہیں۔ چاہتا ہوں کہ پرویزالٰہی مسلم لیگ (ق) میں ہی رہیں۔ میرے اوپر پرویزالٰہی کے درمیان سارا معاملہ ایم پی ایز کے متعلق خط سے خراب ہوا۔ مجھے پرویزالٰہی نے بہت کہا کہ خطواپس لے لیں لیکن میں نے کہا یہ ناممکن ہے۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ بات اس حد تک پہنچ گئی کہ گھرکے اندر تقسیم کیلئے ایک دیوار بنائی جائے۔ میں نے کہا ایسی دیوار تو نہیں بننے دوں گا۔ دیوار بنانے کا مقصد عمران خان کو یقین دلانا تھا کہ ہم علیحدہ ہیں۔
شجاعت