• news

سیاسی واقعات، زرداری کی اسلام آباد آمد اہم


اسلام آباد (عترت جعفری) سابق صدر آصف علی زرداری اہم سیاسی مشاورت کے لئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری، اور مزید ارکا ن کو رکن کی حیثیت سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری، دو صوبوں اور ضمنی الیکشن کی تیاری کے حوالے سے اتحادی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جبکہ کراچی میں پی پی پی کا میئر لانے کے لئے سیاسی رابطے کرنا ان کی آمد کا ایک مقصد بتایا گیا ہے۔ پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو تین ہفتوں کے دوران سیاسی واقعات کے تسلسل اور ان کے اثرات، کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے پیدا شدہ صورت حال پر پارٹی کے اندر کچھ تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سابق صدر کی آمد ان اہم امور پر پارٹی کے مقاصد کو آگے بڑھانا ہے، وہ اسلام آباد میں قیام کے دوران حکومت میں موجود اپنے پارٹی کے وزراء سے بھی ملیں گے، اور ان کی حکومت کی اہم شخصیات کے ساتھ بات چیت بھی ہو گی۔
زرداری؍ اسلام آباد 

ای پیپر-دی نیشن