اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پی کے میں 5.6 شدت کا زلزلہ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پی کے، پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پشاور‘ نوشہرہ‘ شبقدر‘ مردان‘ سوات‘ کوہاٹ‘ صوابی‘ لوئر دیر‘ بنوں اور چارسدہ شدت 5.6 تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز چترال کے مغرب میں 237 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ تاحال کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ چنیوٹ و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ شریف کا ورد کرتے رہے۔ زلزلہ تقریباً 4.33 بجے عصر کے بعد آیا، سڑکوں پر ٹریفک رک گئی۔
زلزلہ