ننکانہ: جرم ثابت ہونے پر قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی) قتل کے مجرم کو سزائے موت‘ 2لاکھ روپے جرمانہ اور ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قیدکا حکم دیدیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب اعجاز احمد بوسال نے جلال نو کے رہائشی نثار کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث مجرم اعجاز ولد غلام قمبر کو سزائے موت بامشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے۔ اور فیصلہ میں قرار دیا ہے کے عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھی بھگتنا پڑے گی جبکہ اسی مقدمہ میں ملوث دیگر ملزمان نوید عرف فیاض حسنین عرف دتو، غلام قمبر، سیماں بی بی کو ناکافی شہادت اور عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ہے۔ مقتول کو الزام علیہ اعجاز نے سر میں اینٹ مار کر قتل کردیا تھا۔ جس کا مقدمہ تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے درج کیا تھا۔