ایل پی جی کوٹہ ریفرنس میں گواہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی
اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیرسماعت توقیر صادق وغیرہ کے خلاف ایل پی جی کوٹہ ریفرنس میں گواہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔
پراسیکیوٹر سہیل نے بتایا کہ نیب کی جانب سے گواہوں کی فہرست سے ایک گواہ کو ملک سے باہر ہونے کے باعث نکال دیا گیا ہے کیونکہ نیب گواہ آسٹریلیا میں ہے پیش نہیں ہو سکے گا۔