بی جے پی سکھ برادری میں پاکستان کے مثبت امیج کو نقصان پہچانے کیلئے سرگرم
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) سکھ برادری میں پاکستان کے مثبت امیج کو نقصان پہنچانے کے لیے بی جے پی نے بھارت میں پاکستانی سفارتی حکام کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ پاکستان کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے جعلی پروپیگنڈے اور گھناؤنے ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہے حالانکہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کا سکھ برادری میں خیر مقدم کیا جاتا ہے۔