• news

پاکستان سے معمول کے تعلقات چاہتے ہیں، سازگار ماحول ہونا چاہئے: بھارت 


 نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی بھارت کو مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا ردعمل آ گیا۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے۔ معمول کے تعلقات کیلئے سازگار ماحول ہونا چاہئے ہمارا مؤقف برقرار ہے کہ سازگار ماحول میں دہشت، دشمنی یا تشدد نہ ہو۔ 

ای پیپر-دی نیشن