سٹیٹ بنک کی کمرشل بنکوں کو مساجد کے اکائونٹ کھولنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بینکس کے سربراہان کو خط لکھا ہے جس میں کہا کہ کمرشل بینک مساجد کے اکائونٹ کھولیں۔سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اسٹیک ہولڈرز نے مساجد کے اکائونٹ نہ کھولنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اکائونٹ نہ کھولنے کا رجحان مالیاتی شمولیت اور معیشت کو دستاویز کرنے میں رکاوٹ ہے۔پاکستان کے مرکزی بنک نے کہاکہ بنکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مساوی ماحول فراہم کریں۔اسٹیٹ بنک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ بنک ٹرسٹ، سوسائٹیز اور ایسوسی ایشنز وغیرہ کے اکائونٹ کھولیں۔اعلامیے میں اسٹیٹ بنک نے کہاکہ کمرشل بنک غیر سرکاری، بغیر منافع کام کرنے والے اور چیریٹیز کے اکائونٹ کھولیں۔اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے اعلامیے کے ذریعے کمرشل بینکس کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ مساجد کو رجسٹر ہونے کا مشورہ دیں۔