شاہ کوٹ: بیوی کے انتقال کی خبر سن کر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
شاہ کوٹ (نامہ نگار) شوہر نے بیوی کے انتقال کی خبر سنی تو صدمہ برداشت نہ کرسکا، دل کا دورہ پڑ گیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ وارڈ 13 کا 55 سالہ سیف صالح جو یونین کونسل میں ملازم تھا گزشتہ روز اچانک 45سالہ بیوی ثریا بی بی کے انتقال کی خبر سن کر صدمے سے ہارٹ اٹیک آگیا۔
متوفی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا وہ جانبر نہ ہوسکا۔