• news

ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا، ہر شعبہ میں شریک کرنا ضروری: پرویز اشرف 


اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی راجہ پرویز اشرف نے وویمن کاکس کے زیر اہتمام جینڈر بجٹنگ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہاکہ ملکی ترقی کا راز خواتین کو معاشی و سیاسی طور پر بااختیار بنانے میں پوشیدہ ہے، ملک کی ترقی کے لیے ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔  پاکستان کی  نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ خواتین کو قومی دھارے میں لائے میں لائے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ سپیکر قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے موثر قانون سازی کی، راجہ پرویز اشرفوویمن پارلیمنٹری کاکس کی تشکیل کا سہرا بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو جاتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی خواتین کی ضروریات زندگی کو مناسب طریقے سے پورا کرنے اور حقوق کے تحفظ  کے لیے جینڈر بجٹنگ ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن