عمران کی توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات میڈیا پر چلائی گئیں: فرخ حبیب
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے قانونی قیمت ادا کر کے توشہ خانہ سے تحائف لئے یہ ساری تفصیلات میڈیا پر چلوائی گئیں اور کہا نااہل کر دیا جائے، نواز، زرادری، شہباز شریف دیگر توشہ خانہ تفصیلات پر عدالت کو کہتے خارجہ تعلقات خراب ہو جائیں گے۔ سینئر رہنماء تحریک انصاف افتخار درانی نے کہا ہے کہ چند ہفتوں پہلے عمران خان کی تفصیلات پبلک کرنے والے آج لاہور ہائیکورٹ سے راہ فرار حاصل کئے ہوئے ہیں۔ نواز شریف و زردای نے توشہ خانہ میں بھی ہاتھ مارا ہوا ہے۔ عمران خان کو ملے تحائف کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے سے سفارتی تعلقات کو خطرہ نہیں پھر تو نواز، زرداری کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات بھی سامنے آنی چاہئیں۔