• news

اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت گرفتار ‘رہا


 ممبئی (نیٹ نیوز) امبولی پولیس نے اسلام قبول کرنے والی راکھی ساونت کو اداکارہ شرلین چوپڑا کیس میں گرفتار کر لیا۔ اداکارہ راکھی ساونت کو شرلین چوپڑا کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راکھی اپنے شوہر عادل خان درانی کے اشتراک سے بنائی گئی ڈانس اکیڈمی آج دوپہر 3 بجے لانچ کرنے والی تھیں تاہم انہیں تقریب سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا۔گزشتہ روز ممبئی کی سیشن کورٹ نے راکھی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی تھی۔شرلین چوپڑا کے وکیل نے کہا ہے کہ راکھی نے ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی والدہ کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔ اسی لئے ان کو انسانی بنیادوں پر رہا کر دیا گیا ہے اور شرلین چوپڑا اب ان کی گرفتاری کا مطالبہ نہیں کر رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن