• news

نیشنل یوتھ کونسل کا مقصد نوجوانوں کو پالیسی سازی میں شامل کرنا ہے: شیزہ فاطمہ 


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ نیشنل یوتھ کونسل کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو پالیسی سازی میں شامل کرنا ہے۔ ملک کی 138 یونیورسٹیوں میں گرین یوتھ موومنٹ (جم) کلبزقائم کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوآرڈینیٹر جرمن کلائمیٹ اینڈ انرجی پارٹنرشپ کرسٹوفر وینزل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ نیشنل یوتھ کونسل کا ایک حصہ ماحولیاتی تبدیلی پر کام کر رہا ہے، نوجوانوں کو متحرک کئے بغیر ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنج سے مقابلہ نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ کونسل وزیراعظم یوتھ پروگرام کا حصہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن