• news

لاکر سے گم اشیاء کا کیس، بنک صارف کو معاوضہ دینے کا پابند: ہائیکورٹ 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال  نے بنک لاکر سے گم ہونے والی اشیاء اور زیورات کے معاوضے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے 7 صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا ہے کہ لاکر سے اشیاء کے گم ہونے پر بنک صارف کو معاوضہ دینے کا پابند ہے۔ ڈاکٹر فریدہ نے موقف اپنایا کہ لاکر سے 16 تولہ سونا غائب ہونے پر درخواست دی لیکن بنک نے مسترد  کر دی تھی۔ وفاقی محتسب سے درخواست مسترد ہونے پر فریدہ نے صدر پاکستان کو درخواست دی تھی، صدر کی جانب سے درخواست منظور ہونے پر بنک نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بنک نے صارف کے ازالے کی بجائے اس کی درخواست مسترد کر دی۔ بنک کا یہ طرز عمل بالکل بھی قابل تعریف نہیں ہے بینک اگر گمشدہ اشیاء کا ازالہ نہ کریں تو بنکنگ سسٹم کی بنیاد ختم ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن