• news
  • image

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے اعزاز میں عشائیہ

سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر اور قریبی ساتھی انیل مسرت اور نبیل مسرت کی جانب سے

 بر طانیہ بھر سے کاروباری ،سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

مانچسٹر رپورٹ عارف چودھری
بر طانیہ کے پراپرٹی بزنس ٹائیکون اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر اور قریبی ساتھی انیل مسرت اور نبیل مسرت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے اعزاز میں شیریٹن سویٹ ہال مانچسٹر میں عشائیہ دیا جس میں بر طانیہ بھر سے کاروباری سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں ممبر پارلیمنٹ شیڈو وزیر افضل خان لارڈ واجد خان،چانسلر مانچسٹر یونیورسٹی بر طانیہ عدالت کے سینئر جج احمد ندیم ، پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چئیرمین مخدوم طارق محمود الحسن ،ڈاکٹر لیاقت ملک، ورلڈ وائڈ کیش اینڈ کیری کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد زاہد،مانچسٹر سپر سٹور کے سی ای او بلال غفور،منور نیازی امین دادا،سابق مئیر اولڈھوم کونسلر جاوید اقبال،آصف رشید بٹ،ناصر میر،چودھری ظہیر اکاؤٹینٹ ،بیرسٹر عامر الیاس،مقبول ملک ، چودھری مسرت،چودھری ہارون کھٹانہ، میاں منشا شامل تھے تقریب کا آغاز ممتاز عالم دین قاری جاوید اختر نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا نظامت کے فرائض پی ٹی آء کے سینئر راہنما رانا عبدالستار نے نہایت احسن طریقے سے ادا کئے اس موقع پر مہمان خصوصی سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت مکمل ناکام ہو گئے ہے انہوں نے ملک کی معیشت کو تباہ برباد کر دیا ہے پاکستان میں مہنگاء کا طوفان ہے جس سے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا گیا ہے میزبان انیل مسرت نے کہا کہ عمران خان میرے بچپن کا ہیرو ہے اس نے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کر دیا تھا لیکن سازش کے تحت اس کی حکومت کو ختم کر دیا گیا اس موقع پر انیل مسرت نے کہا کہ الیکشن جلدی کرائے جائیں اس وقت پاکستان کو اس کی ضرورت ہے اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت حاصل کرکے پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں شامل کریں گے۔ ممتاز کاروباری شخصیت افتخار مجید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صدارتی نظام ہونا چاہئے تاکہ صدر عوام کا ڈائریکٹ ووٹ لے کر مکمل طاقت سے حکومتی فیصلے کرے جس سے غریب آدمی کے مسائل حل ہو سکے۔مانچسٹر یونیورسٹی کے چانسلر نے مانچسٹر یونیورسٹی کے متعلق تفصیل سے بات کی اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ مانچسٹر یونیورسٹی کا پہلا مسلمان اور پاکستانی نثراد ہوں ممبر پارلیمنٹ شیڈو وزیر افضل خان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے صرف پاکستان سے تعلق ہے پاکستان ہے توہم ہیں ڈاکٹر لارڈ واجد خان نے کہا کہ سابق سپیکر اسد قیصر سے پاکستان میں بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں یہ ایک اصول والے سیاستدان ہیں پی ٹی آئی بر طانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار کا کہنا تھا بہت جلد عمران خان پاکستان کا دوبارہ وزیر اعظم بنے گا اور پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہو گا  مہمانوں کی تواضع لاہوری کھانوں سے کی گئی آخر میں انیل مسرت نبیل مسرت کی بہن اور رانا عبدالستار کی اہلیہ محترمہ مسز رانا عبدالستار کی سالگرہ کا کیک کا ٹا گیا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن