ٹیوٹا ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس،ڈیلی ویجز ملازمین کوریگولرکرنے کا مطالبہ
لاہور(نیوز رپورٹر)ٹیوٹا ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت ہمایوں اختر ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور گورنر پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ اور اس کے ملحقہ اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔ ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس ظالمانہ دور میں ڈیلی ویجز ملازمین کو کوئی تحفظ نہیں ہے۔ ہمایوں اختر نے کہا کہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین کو 100 فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس بھی دیا جائے۔ہمایوں اختر نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر کے ملازمین کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے بچائے جائیں۔ ہمیں چودھری پرویز الٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے کہ وزیر اعلیٰ غریبوں کے مکمل حمایتی ہیں۔ اس موقع پر عمران سعید، رشید محمد، چوہدری شکیل احمد جٹ ، میاں شکیل حیات ، ندیم اختر خاں، میاں اکرم، آصف محمود، وقاص وکڑ، منظور چوہان اور احتشام الحق بھی موجود تھے۔